حیدرآباد۔22نومبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ کے عادل آباد اور کریم نگر میں
زبردست سردی کی لہر چل رہی ہے جسکے باعث دن کے دس بجے بھی راستوں پر چلنا
مشکل ہو چکا ہے۔ تلنگانہ کے عادل آباد میں 11 سنٹگریڈ ‘ اور کھمم میں 14
سنٹگریڈ سردی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم جو
سمندری علاقہ ہے اس علاقہ میں بھی زبردست سردی کی لہر پائی جارہی ہے۔ ذرائع
کے مطابق وشاکھا پٹنم کے بعض علاقوں میں 4۔1سنٹگریڈ سردی پائی جا رہی ہے۔